ابن مادر
قسم کلام: اسم نکرہ
معنی
١ - ماں کا بیٹا جو اس کے دوسرے شوہر سے ہو، اخیافی بھائی۔ بہ تحقیق موسیٰ سے اس نے کہا کہ اے ابن مادر تری قوم کا ( ١٨٩١ء، لوح محفوظ، اثر (فیروزعلی)، ١٥٩ )
اشتقاق
مرکب اضافی ہے۔ 'اِبْن' کے ساتھ 'مادَر' فارسی زبان سے اسم جامد لگایا گیا ہے۔
جنس: مذکر